ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو طویل مدت کیلیے کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا

نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سیریزدرسیریز پرفارمنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے، سابق بیٹسمین


Sports Desk September 26, 2019
نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سیریزدرسیریز پرفارمنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے، سابق بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

سابق عظیم بیٹسمین ظہیر عباس نے سرفراز احمد کو طویل مدت کیلیے کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ظہیر عباس نے پی سی بی پر زور دیاکہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری کیلیے اس تجویز پر عمل کیا جائے، انھیں کم سے کم آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا، ظہیر عباس نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ تجربات کے بجائے طویل المدتی پالیسیاں مرتب کرے۔

انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سیریزدرسیریز پرفارمنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں