وائبراوراسکائپ پرپابندی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا وزیرداخلہ چوہدری نثار

بلا جوازعوام کو تنگ کرنا نہیں چاہتےتاہم یہ ضرور دیکھا جائے گا کہ سندھ حکومت کی درخواست میں کتنا وزن ہے۔، چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائبراوراسکائپ پر پابندی کےخلاف ہوں۔ فوٹو: اے پی پی

SOUTH WAZIRISTAN:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہےکہ وائبراوراسکائپ پرپابندی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائبراوراسکائپ پر پابندی کےخلاف ہوں اور اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلا جوازعوام کو تنگ کرنا نہیں چاہتےتاہم یہ ضرور دیکھا جائے گا کہ سندھ حکومت کی درخواست میں کتنا وزن ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ روک دیا تھا اورمخصوص دنوں میں موبائل سروس بند کرنے کی روایت بھی ختم کی تھی۔


دوسری جانب آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائبر اور اسکائپ کی سروس ملک کے کسی ایک صوبے یا شہر میں بند نہیں کی جا سکتی بلکہ پابندی کی صورت میں ان ایپلیکیشنز کو پورے ملک میں بند کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آج سندھ حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے سندھ بھر میں 3 ماہ کے لئے وائبر، اسکائپ، واٹس ایپ اور دیگر نیٹ ورکس کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load Next Story