کراچی میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلیے نجی کمپنی میدان میں آگئی

30 فیصد ڈاؤن پے منٹ ،30 فیصد تشہیری مہم، بقیہ 40 فیصد رقم ماہانہ اقساط میں لی جائیگی

30 فیصد ڈاؤن پے منٹ ،30 فیصد تشہیری مہم، بقیہ 40 فیصد رقم ماہانہ اقساط میں لی جائیگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹرانسپورٹ نظام سے محروم کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری ہے، شہر میں چارج ایبل بیٹری اور بجلی سے بسیں چلانے کے لیے نجی کمپنی میدان میں آگئی۔

غیرملکی ٹرانسپورٹ کمپنی نے حکومت سندھ کو بیٹری بسیں چلانے کی پیشکش کی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے بسیں چلانے کے مجوزہ منصوبے پر مشاورت شروع کردی، ابتدائی فزیبلٹی کے بعد ٹرانسپورٹ منصوبہ حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کیا جائے گا۔

ایک غیرملکی سرمایہ کار گروپ نے سندھ حکومت کو کراچی میں ٹرانسپورٹ کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت کراچی میں چارج ایبل بیٹری، الیکٹرک اور سی این جی پر چلنے والی بسیں چلائی جائیں گی۔


سرمایہ کار کمپنی کی جانب سے سندھ حکومت کو پیش کیے گئے مجوزہ منصوبے کے تحت گاڑی کی مجموعی قیمت10 لاکھ روپے ہوگی تاہم صوبائی حکومت کے بجائے سرمایہ کار گروپ آسان شرائط اور اقساط پر بسیں شہریوں کو فراہم کرے گا جو اپنا کاروبار شروع کرنے کے ساتھ ماحول دوست بسیں چلائیں گے۔

نجی کمپنی نے سندھ حکومت کو پیشکش کی ہے کہ کراچی میں انٹراسٹی روٹس پر بسیں چلانے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے، سندھ حکومت انھیں صرف ڈپو کے لیے زمین فراہم کرے، چارج ایبل بیٹری، بجلی اور سی این جی پر چلنے والی بسیں15 ، 18 اور23 سیٹر ہوںگی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ غلام عباس ڈیتھو نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ بی ایم سی نامی کمپنی نے کراچی کے مختلف روٹس پر ہمیں بیٹری بسیں چلانے کی پیشکش کی ہے
Load Next Story