اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان ملائیشیا اور ترکی کا مشترکہ ٹی وی چینل کھولنے کا فیصلہ

اس چینل کے ذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائے گا، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 26, 2019
یہ چینل ’’اسلاموفوبیا‘‘سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’’اسلام‘‘کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا، وزیراعظم فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ترک صدر طیب اردوان اور ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر ''اسلاموفوبیا'' کو روکنے کے لیے انگریزی زبان میں ایک مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے عظیم مذہب کی درست انداز میں ترجمانی کرے گا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میری آج ترک صدر طیب اردوان اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔ ہم فیصلہ کیا ہے کہ تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو ''اسلاموفوبیا'' سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ''اسلام'' کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا اس چینل کے ذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائے گا۔ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، توہین آمیز مواد سے متعلق باقاعدہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا دنیا کو تاریخ اسلام سے روشناس کرانے اور اسلام کی تاریخ سے واقفیت کرانے کے لیے سیریز اور فلمیں بنائی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں