وزیرخارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک September 26, 2019
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں