کابینہ نے پاکستان اسٹیل مل سمیت31اداروں کی نجکاری کی منظوری دیدی

کابینہ نے سرکاری اداروں کے 26 فیصد حصص کی فروخت کا عمل بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


ویب ڈیسک October 03, 2013
کابینہ کا اداروں کی نجکاری کرتے وقت ملازمین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا فیصلہ. فوٹو: فائل

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نےپی آئی اے ،پاکستان ریلوے، اسٹیل مل، ہیوی الیٹریکل کمپلکس اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں سمیت 31سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و نجکاری اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ اداروں کی نجکاری کرتے وقت ملازمین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں پی آئی اے، نیشنل کنسٹریکشن کمپنی اور پاکستان ریلوے سمیت خسارے کا شکار دیگر سرکاری اداروں کے 26 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کا عمل بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں