پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے آرمی چیف
غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ملاقات، شیخ علی بن عبداللہ الثانی انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹواور شاہی خاندان کے رکن ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کے لئے سیکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، معززمہمان نے ملک و خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔