کراچی میں کچرا پھینکنے کا پہلا مقدمہ درج شہری گرفتار

علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر عبدالجبار کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ، پولیس


ویب ڈیسک September 26, 2019
علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر عبدالجبار کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ، پولیس

RAWALPINDI: پولیس نے کچرا پھینکے کا پہلا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہرقائد میں صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی مہم جاری ہے اور اس دوران شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں کچرا پھینکنے سمیت پان تھونکنے پر بھی پابندی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر پابندی، پان تھوکنا بھی جرم

پولیس کے مطابق کچرا پھینکنے کا پہلا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کیا گیا، عبدالجبار نے اپنے گھر کا کوڑا تھیلی میں ڈالا کر سڑک پر پھینک دیا تھا اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر عبدالجبار کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں