کشمیری خواتین اور بچوں کیلئے ملالہ اور شرمین عبید کی آواز سننا چاہتے ہیں فردوس عاشق

کشمیر کے مظلوم عوام انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب دیکھ رہے ہیں، معاون خصوصی


ویب ڈیسک September 26, 2019
کشمیر کے مظلوم عوام انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب دیکھ رہے ہیں، معاون خصوصی فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین اور بچوں کیلئے ملالہ اور شرمین عبید کی آواز سننا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مخصوص ذہن نے 54دن سے جکڑ رکھا ہے، مقبوضہ وادی کے عوام کو اظہار رائے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، کشمیر کے مظلوم عوام انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب دیکھ رہے ہیں، کشمیری خواتین اور بچوں کیلئے ملالہ اور شرمین عبید کی آواز سننا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن کو ریڈیو پاکستان کی عمارت میں جگہ دی جائے گی، انفارمیشن کمیشن کیلئے حکومت نے 70ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں اور مختص رقم فوری طورپر جاری کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں