تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس ڈیڑھ سال بعد دوبارہ سننے کا فیصلہ

سماعت میں خصوصی کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک September 26, 2019
تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت مارچ 2018 میں ہوئی تھی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سال بعد تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آخری سماعت مارچ 2018 میں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں