شاہ محمود وزارت اعظمی کے خواہشمند ہیں وزیراعظم ان پر بھروسہ نہ کریں ترجمان بلاول بھٹو

سلیکٹرز خان صاحب کے بیرون ملک خطابات اور پریس کانفرنسوں پر پابندی لگا دیں، مصطفی نواز کھوکھر


ویب ڈیسک September 26, 2019
سلیکٹرز خان صاحب کے بیرون ملک خطابات اور پریس کانفرنسوں پر پابندی لگا دیں، مصطفی نواز کھوکھر فوٹو:فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہ محمود قریشی پر بھروسہ نہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سلیکٹرز ملکی سلامتی کی خاطر عمران خان کو باہر نہ جانے دیں، خان صاحب عالمی فورمز پر بھی کان میں کہی جانے والی بات بول جاتے ہیں، عمران خان کو یہ بھی سمجھایا جائے کہ عالمی فورم اور کنٹینر میں فرق ہوتا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ممکن ہے وزیر خارجہ خود خان صاحب سے اس طرح کی غلطیاں کرواتے ہوں، شاہ محمود قریشی خود وزارت اعظمی کے خواہشمند ہیں ان پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، سلیکٹرزخان صاحب کے بیرون ملک خطابات اور پریس کانفرنسوں پر ہی پابندی لگا دیں، خان صاحب کا عالمی دوروں پر جانا ضروری ہو تو برائے مہربانی کوئی بڑا ساتھ بھیجا جائے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے انڈین میڈیا میں پاکستان کا مذاق بنا ہوا ہے، خان صاحب کشمیر کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرنے؟۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امریکہ جا کر القاعدہ کو پاک فوج کے کھاتے میں ڈال دیا، خان صاحب ایران گئے تو وہاں اپنے ملک پر دہشتگردی کا الزام لگا آئے، عمران خان مقدمہ لڑنے کے بجائے پاکستان کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیتے ہیں، ثابت ہو گیا ان کے دورے ان کی اور ملک کی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں، سیلیکٹرزعمران خان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں