ڈنگی بخار میں 55افراد مبتلا مریضوں کی تعداد1881ہوگئی

حکومت نے ڈنگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے

اسپرے مہم ناکام ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل کی روک تھام بھی نہیں کی جاسکی .فوٹو: محمد نعمان/فائل

کراچی میں ڈنگی وائرس میں مزید55افراد مبتلا ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد1881ہوگئی ۔


ماہرین طب نے کہا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر تک وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، ماہرین نے بتایا کہ حکومت نے ڈنگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے ،یہی وجہ ہے کہ وائرس کی تباہ کاریوں سے 12قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوگئیں ،ماہرین کا کہنا تھا کہ وائرس کی روک تھام کیلیے اسپرے مہم بھی غیر موثررہی اسپرے مہم ناکام ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل کی روک تھام بھی نہیں کی جاسکی ۔

ماہرین نے کہاکہ عوام اپنی احتیاط خودکریں گھروں میں اسپرے اورصفائی کا موثرخیال رکھاجائے ، بخار ہونے کی صورت میں اینٹی بائیٹک ادویہ کے استعمال کرنے سے قبل خون کے ٹیسٹ سی بی سی لازمی کرائیں اورڈنگی پازٹیوآنے کی صورت میں متاثرہ مریض کوآرام کرائیں اورپھلوں کے تازہ جوسزاورخوراک کا خاص خیال رکھیں ،بخار میں کھانا پینا نہ چھوڑیں پانی کااستعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے ۔
Load Next Story