افغانستان میں صدارتی انتخابات پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت

29 ستمبرتک پیدل چلنے والوں اور تجارتی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، ترجمان دفترخارجہ

29 ستمبرتک پیدل چلنے والوں اور تجارتی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، ترجمان دفترخارجہ

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے باعث پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ 27 اور28 ستمبرکو مکمل بند رہے گا 27 اور 28 ستمبر کو کسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت بھی نہیں ہوگی۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 29 ستمبرتک تجارتی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی اور آج سے 29 ستمبر تک تمام پیدل کراس کرنے والوں کی بھی سخت چیکنگ ہوگی، صرف ایمرجنسی مریضوں کواجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات 28 ستمبر کو ہوں گے۔
Load Next Story