ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا فلموں سے مشکل ہے ثنا
ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں مل سکتا، ثنا
فلم اسٹار ثنا نے کہا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
ثنا نے کہا کہ میں آج کل ڈرامہ سیریل ''زندگی ہاتھ بڑھائو'' کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں اور میرے ساتھ اس ڈرامہ میں شامل خان' راحیلہ آغا' صائمہ سلیم' صوفیہ احمد اور آمنہ ملک سمیت دیگر فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں اب تک فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہوں اور اب اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری میں فنکار کو سیکھنے کا جو موقع ملتا ہے وہ فلم انڈسٹری میں نہیں ملتا۔