
ڈی پی او قصور زاہد مروت کے مطابق پولیس نے چونیاں میں بچوں کے اغوا اور قتل کے حوالے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے، گرفتار شخص کا نام سجاد ہے جو چونیا ں سے فرار ہوکر رحیم یار خان میں روپوش تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چونیاں زیادتی کیسز؛ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے دی جائے گی، سجاد احمد کو جیوفینسنگ کی مدد سے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور وہ واقعے کے بعد علاقہ سے غائب تھا، اس سے تفتیش جاری ہے جب کہ علاقہ سے فرار دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔