چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت

بچوں کے اغوا اور قتل کے حوالے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک September 26, 2019
بچوں کے اغوا اور قتل کے حوالے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، فوٹو: فائل

چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈی پی او قصور زاہد مروت کے مطابق پولیس نے چونیاں میں بچوں کے اغوا اور قتل کے حوالے سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے، گرفتار شخص کا نام سجاد ہے جو چونیا ں سے فرار ہوکر رحیم یار خان میں روپوش تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چونیاں زیادتی کیسز؛ جیو فینسنگ کا عمل مکمل، تحقیقات میں اہم پیشرفت کا امکان

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے دی جائے گی، سجاد احمد کو جیوفینسنگ کی مدد سے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور وہ واقعے کے بعد علاقہ سے غائب تھا، اس سے تفتیش جاری ہے جب کہ علاقہ سے فرار دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں