بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلیے پاکستان پر الزامات لگارہا ہے وزیراعظم
مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ پاک روس دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
فریقین نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بات کی اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس نے گذشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی۔
یہ پڑھیں: کشمیر میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی سانحے کا خدشہ
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔