باجوڑ سواتی طالبان کے2کمانڈروں سمیت18ہلاک باٹوار پر فورسز کا کنٹرول

جھڑپوں میں 2رضاکاربھی زخمی،افغان شدت پسند پسپا،قومی پرچم لہرادیاگیا، اورکزئی میں دھماکا،3 ہلاک،طلبا پر فائرنگ ،2زخمی


Numaindgan Express August 31, 2012
جھڑپوں میں 2رضاکاربھی زخمی،افغان شدت پسند پسپا،قومی پرچم لہرادیاگیا، اورکزئی میں دھماکا،3 ہلاک،طلبا پر فائرنگ ،2زخمی، فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تحریک طالبان سوات کے 2 آپریشنل کمانڈروں سمیت 18 شدت پسند مارے گئے ، عسکری ذرائع کے مطابق مارے جانیوالے کمانڈروں میں خاطر اور ترابی شامل ہیں، فورسز نے باٹوار کے زیادہ تر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے، برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاکتیں جمعرات کو ایک کارروائی کے دوران ہوئی ہیں، نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، کارروائی میں امن لشکر کے 2 رضاکار بھی زخمی ہوئے،

امن لشکر اور سکیورٹی فورسز نے افغان شدت پسندوں کو پسپا کرکے قومی پرم لہرادیا ہے ، ادھر اپر اورکزئی ایجنسی کے شورش زدہ علاقہ ماموں زئی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں 3 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ، ادوخیل میں شدت پسندوں کا ایک گروپ جارہا تھا کہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا ،مرنیوالوں میں میر شیر ، سکندر اور کاظم شامل ہیں، لوئر اورکزئی ایجنسی میں ہائی سکول سرہ میرہ طلباء کو اغوا کرنیکی کوشش میں ناکامی پر اغواکاروں کی فائرنگ سے 2 طلباء زخمی ہوگئے،اورکزئی ایجنسی کے 7 متاثرہ قبائل کے جرگہ نے اپنے علاقوں میں واپسی کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی ہے اور پولیٹیکل ایجنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے،

مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقہ میں کالعدم تنظیموں کے مابین جھڑپ میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے، طالبان ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو بتایا کہ لشکر طیبہ سے اختلافی امور پر بات چیت کیلئے ہم نے اپنا نمائندہ بھیجا تو اسے یرغمال بنایاگیا جس پر لڑائی شروع ہوگئی، جھڑپ میں 5 طالبان زخمی جبکہ لشکر طیبہ کے 2 جنگجو مارے گئے ، ترجمان نے بتایا کہ ہمارے نمائندے کوحکومتی ایما پر قتل کرکے لاش پھینک دی گئی، اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لیں گے، ادھر سکیورٹی فورسز کے زیرحراست سوات کی تحصیل چارباغ سے تعلق رکھنے والے مزید 3 شدت پسند بیماری کے باعث جاں بحق ہوگئے، لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ،پشاورکے علاقہ جہانگیر پورہ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں