65 سالہ شخص نے ملائکہ شراوت کو شادی کی پیشکش کردی

ملائکہ شراوت کو ان کے رائلٹی شو’’دی بیچلر انڈیا۔میرے خوابوں کی ملکہ ‘‘کے دوران ایک 65سالہ پروفیسر نے شادی کی۔


Showbiz Desk October 04, 2013
ایسا شخص جو میرے باپ کی عمر کا ہے سے میں کیسے شادی کرسکتی ہوں، ملائکہ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ شراوت کو ان کے رائلٹی شو''دی بیچلر انڈیا۔میرے خوابوں کی ملکہ ''کے دوران ایک 65سالہ پروفیسر نے شادی کی پشکش کردی۔

واضح رہے کہ ملائکہ شروات اس شو کے زریعہ اپنے لیے جیون ساتھ کا انتخاب کررہی ہیں اور اس شو میں30امیدوار شریک ہیں۔اس سلسلہ میں ملائکہ کا کہناہے یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک شخص جو مقابلے میں شریک ایک امیدوار کا باپ ہے اور خود بھی اس مقابلے میں شریک ہے ۔اداکارہ کا کہناہے کہ ایک ایسا شخص جو میرے باپ کی عمر کا ہے سے میں کیسے شادی کرسکتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں