کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا چارج سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا پہلا دورہ

بلوچستان کے نوجوانوں کو ایف سی اور آرمی میں ملازمتیں دے رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل


ویب ڈیسک September 26, 2019
پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف۔ فوٹو: فائل

BEIJING: لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا چارج سنبھالتے ہیں چاغی کا پہلا دورہ کیا۔

جنرل محمد وسیم اشرف نے پہلے دورے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے قبائل اور ایف سی کے ساتھ پرانا تعلق رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے، پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے دشمنوں کا مقابلہ کیا، ماضی میں دشمن قوتوں نے پوری دنیا میں مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جب کہ ہم بلوچستان کے نوجوانوں کو ایف سی اور آرمی میں ملازمتیں دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں