مقامی سطح پر اوورہال  کیے گئے جے ایف 17 طیاروں کی رونمائی

دو طیارے چین جب کہ دو طیارے کامرہ میں اوورہال کیے گئے، ترجمان پاک فضائیہ


September 26, 2019
انتھک جدوجہد کی بدولت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور (فوٹو:ایکسپریس)

ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں مقامی سطح پر اوورہال کیے گئے جے ایف 17 طیاروں کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف 17 طیاروں کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ اس حوالے سے ایئرکرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں شاندار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے،انتھک جدوجہد کی بدولت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے خود انحصاری کے حصول میں چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ JF-17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے، جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے انجنئیرز اور اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اوورہال کیے گئے چاروں جے ایف 17 طیاروں میں سے 2 چین جب کہ 2 طیارے مقامی طور پر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں تیار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں