ڈاکوؤں نے ایدھی ایمبولینس چھین لی تشدد سے ڈرائیور زخمی

نقدی و موبائل فون چھین کر ویرسن کو درخت سے باندھ دیا، ایمبولینس مریض چھوڑکر آ رہی تھی


Numainda Express October 04, 2013
ایمبولینس چھیننے کی رپورٹ شہداد پور تھانے اور باقر موری چیک پوسٹ پر درج کروادی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال سے مریض کو لے کر جانیوالی ایدھی ایمبولیس کے ڈرائیور سے ڈاکو لوٹ مار کر کے ایمبولینس چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیرآباد کے نجی اسپتال میں داخل مریض عبدالغفار کو چھوڑ کر شہداد پور سے واپس آنے والی ایدھی کی ایمبولینس کے ڈرائیور ویرسن کولہی کو ڈاکوؤں نے شہداد پور تھانے کی حد ود باقر موری کے قریب روک کر نقدی اورموبائل فون چھین کرشدید تشددکا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔



ملزمان نے ڈرائیورکو درخت سے باندھ دیا اور ایمبولینس نمبر ای اے 5339 لیکر فرار ہوگئے۔ ایدھی انچارج حیدرآباد معراج احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایمبولینس چھیننے کی شہداد پور تھانے اور باقر موری چیک پوسٹ پر رپورٹ درج کروادی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |