12سالہ لڑکی کی11سالہ لڑکے سے زبردستی شادی کی کوشش

ماں بیٹی پریس کلب پہنچ گئیں، ماموں شادی نہ کرنے پر اغوا کی دھمکیاں دیتا ہے،پھاپل

11 سالہ کلو خاصخیلی مرگی کا مریض ہے۔ فوٹو:فائل

ٹنڈو آدم میں 12 سالہ لڑکی کی11 سالہ لڑکے سے زبردستی شادی کی کوشش، لڑکی ماں سمیت تحفظ کیلیے پریس کلب پہنچ گئی۔


حاجی جان محمد ہنگورو کی رہائشی12 سالہ پھاپل خاصخیلی نے اپنی ماں کے ہمراہ میڈیا کلب ٹنڈوآدم میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کا ماموں اس کی شادی 11 سالہ کلو خاصخیلی سے کرانا چاہتا ہے جو کہ مرگی کا مریض ہے۔ اسے یہ شادی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی نابالغ ہے، لیکن اس کا بھائی شادی نہ کرنے پر اس کی بیٹی کو اغوا کرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
Load Next Story