کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کراچی میں کرفیو کلاک اور ڈیجیٹل اسکرین نصب
ڈیجیٹل اسکرین پر اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کا خطاب براہ راست دکھایا جائے گا، منتظمین
کلفٹن دو تلوار پر شہریوں نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے دیوہیکل ڈیجیٹل اسکرین اور کرفیو کلاک لگا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن دو تلوار پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں نے دیوہیکل ڈیجیٹل اسکرین اور کرفیو کلاک لگادی ہے، ڈیجیٹل اسکرین پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم اور زیادتی کی ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جب کہ کرفیو کلاک کشمیر میں کرفیو لگنے کا دن، ہفتہ اور گھنٹہ بتاتی ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ دو تلوار پر نصب ڈیجیٹل اسکرین پر اقوام متحدہ میں ہونے والا وزیر اعظم عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا جائےگا، دو تلوار پر نصب اسکرین پر کشمیر میں بھارتی مظالم کی ویڈیو چلائی جاتی ہیں تاکہ عوام کو کشمیر میں جاری ظلم و زیادتی کا پتا چل سکے، جب کہ کرفیو کلاک لگانے کا مقصد کشمیر میں ظلم و زیادتی اور جاری کرفیو کی یاد دلانا ہے۔
منتظمین کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی دیو وہیکل ہارڈنگ بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں جس میں مرکزی شاہراہ فیصل اور میٹرو پول پر کئی فٹ بڑا ہارڈنگ بورڈز آویزاں کیا گیا ہے جس کا سلوگن " کشمیر بلیڈز " رکھا گیا ہے۔