باپ کے قتل میں بیٹا ہی ملوث نکلا ملزم گرفتار

22 جولائی کوعلی جان کوگردن پر تیز دھارآلے کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا


Staff Reporter September 27, 2019
گھرکے فیصلوں میں نظراندازکیا جاتا اورکوئی اہمیت نہیں دیتا تھا، عبدالمجید کا بیان فوٹو:فائل

بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا، سچل پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سچل کے علاقے میں 22 جولائی کو 65 سالہ علی جان کا قتل ہوا تھا جسے گردن پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا ، سچل پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 405/19 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت مقتول کے بیٹے عبدالقدوس کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ، پولیس حکام نے تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے تمام بیٹوں اورقریبی افراد کا موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا اور بیانات ریکارڈکیے۔

ایک بیٹے عبدالمجید نے بیان دیا کہ قتل سے ایک روز قبل ان کے گھر میں جرگہ ہوا تھا اور اسے جرگے والوں پر شک ہے ، پولیس نے تمام واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ عبدالمجید ہی اصل قاتل ہے ، ملزم نے گرفتاری کے بعد ابتدائی طور پر بیان دیا کہ وہ گھر میں چھوٹا تھا لیکن وہ چاہتا تھا کہ گھر میں ہونے والے فیصلوں میں اسے بھی شریک کیا جائے لیکن کم عمری کے باعث اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ انتہائی غصے کے عالم میں تھا اور اسی کیفیت میں اس نے اپنے باپ کو قتل کردیا.

عبدالمجید نے بتایا کہ وہ والد کوقتل کرنے کے ساتھ اپنے بڑے بھائی کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن باپ کے قتل کے بعد وہ گھبراگیا جس کے باعث وہ بھائی کو قتل نہیں کرسکا ، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں