ٹیکس وصولی کیلیے بینک کے دفاتر پیر 30 ستمبر کو رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 30 ستمبر کو تب تک کھلی رکھیں۔


Business Reporter September 27, 2019
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 30 ستمبر کو تب تک کھلی رکھیں۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولی کے لیے متعلقہ بینکوں کی شاخیں اور اسٹیٹ بینک کے دفاتر 30 ستمبر کو خصوصی کلیئرنس کیلیے دیرتک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری محصولات جمع کرنے میں سہولت دینے کیلیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخوں کے ساتھ ساتھ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ آفس کے دفتری اوقات پیر 30 کو رات 9.00 بجے تک بڑھا دیے جائیں گے۔

نیشنل بینک کی برانچیں ایس بی پی/ بی ایس سی کے متعلقہ فیلڈ آفسزکے ساتھ اپنے لین دین کا تصفیہ اسی روز یعنی 30 ستمبر کو کریں گی جس کیلیے شام 7.00 بجے نفٹ (NIFT) کی جانب سے ایک خصوصی کلیئرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 30 ستمبر کو تب تک کھلی رکھیں جو وقت سرکاری لین دین کی غرض سے خصوصی کلیئرنگ کے لیے درکار ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں