عمران کا ایک سالہ اقتدار پاکستان عالمی پلیئربن گیا برطانوی اخبار

تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں، اخبار


News Agencies/Monitoring Desk September 27, 2019
تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں، اخبار۔ فوٹو: فائل

برطانوی آن لائن اخبارانڈیپینڈنٹ نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آیا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ایک ذمہ دار عالمی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنے بیانیہ کے ساتھ امن پسند ملک ہونے کا پیغام اقوام عالم تک پہنچایا ہے۔

اخبارکے مطابق ماضی کی ڈرامہ بازیوں کی طرح اب پاکستان دنیا میں مذاق یا تماشائی ملک نہیں رہا بلکہ یہ فعال، شراکت دار اور ذمہ دار ملک ہے جو ماضی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہے جس نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ورثے میں نامساعد حالات اورابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔