عالمی اسنوکر پاکستان نے بھارت کو 41 سے قابو کرلیا

آصف اورسجاد کی پیش قدمی جاری،فتوحات پاکر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے


Sports Reporter October 04, 2013
ابتدائی مقابلوں میں انگلینڈ،آئر لینڈ اورفن لینڈ کو زیر کرنے والی قومی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی بی ایس ایف عالمی 6 ریڈاینڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو4-1 سے قابو کرلیا۔

عالمی چیمپئن محمدآصف اورمحمد سجاد بھی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے فتوحات پاکر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، موصولہ اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کارلو میں جاری ٹیم ایونٹ کے لیگ مقابلوں میں چوتھا اورآخری میچ کھیلنے والے پاکستان نے بھارت کی 2نمبرٹیم کو4-1 سے شکست دیدی، ابتدائی مقابلوں میں انگلینڈ،آئر لینڈ اورفن لینڈ کو زیر کرنے والی قومی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچی، جس میں18 ٹیمیں صف آرا ہوں گی،دوسری جانب انفرادی ایونٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے بھی بھارتی کیوئسٹ کے خلاف فتح حاصل کی، 7 فریمز کے مقابلے میں آصف نے منن چندرا کو4-1 سے قابو کیا۔



عالمی چیمپئن نے ابتدائی دونوں فریمز اپنے نام کیے مگر تیسرے میں بھارتی حریف کو سبقت حاصل ہوئی،بعدازاں محمد آصف نے چوتھے اور پانچویں فریم میں منن چندرا کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اورمسلسل چوتھی کامیابی پا کر 60کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے، پاکستان کے محمد سجاد نے بھی اپنے تیسرے میچ میں فتح حاصل کرکے اس مرحلے تک رسائی پالی، محمد سجاد نے اس مقابلے میں سخت جدوجہد کے بعدآئر لینڈ کے رانڈر گوگن کو4-3 سے مات دی،وہ لیگ کے آخری میچ میں روسی کیوئسٹ سے مقابلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں