میڈیا کا لبادہ اوڑھے لوگوں میں اربوں بانٹے گئے بیان پر قائم ہوں چوہدری نثار

ثبوت کے بغیرنشاندہی نہیںکرتا،سارے کھیل کامحورایوان صدرہے،میڈیاپرتنقیدنہیںکی،قوم کے سامنے حقائق لانافرض ہے،اپوزیشن لیڈر


Numainda Express August 31, 2012
ثبوت کے بغیرنشاندہی نہیںکرتا،سارے کھیل کامحورایوان صدرہے،میڈیاپرتنقیدنہیںکی،قوم کے سامنے حقائق لانافرض ہے،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میڈیامیں رقوم تقسیم کرنے کے بیان پر قائم ہوں، میڈیاکالبادہ اوڑھے لوگوں میں اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں، ثبوت کے بغیر مسئلے کی نشاندہی نہیںکرتا ،آصف زرداری کے حاشیہ بردار میرے بیان پر سیاق و سباق سے ہٹ کر تنقیدنہ کریں۔

انھوں نے کہاکہ مسئلہ قومی خزانے سے اشتہارات کے نام پراربوںکی خورد برد کا ہے،انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلیے قومی خزانے میں خورد برد ہو رہی ہے، میں نے میڈیا کو موردِالزام ٹھہرایا نہ مجموعی طور پر میڈیا پر تنقید کی ، یہ سارا مسئلہ میڈیاچینلز کی آپس میں لڑائی کا بھی نہیں، میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ ایک طرف ہم الیکشن کو شفاف بنانے کی باتیں کررہے ہیں اور دوسری طرف چوری چھپے چند مخصوص لوگ ،جو میڈیا کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں ، ان کے ذریعے اربوں روپے کا پیسہ تقسیم کیا جارہا ہے جسے الیکشن کے وقت پیپلز پارٹی کی سیاسی مہم کے حق میں اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جائے گا، اس سارے کھیل کا محور ایوانِ صدر ہے اور جو لوگ اس میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں ان کا ایوان ِ صدر میں نہ صرف اکثر پڑائو، قیام اور آنے جانے کا پروگرام ریکارڈ پر ہے بلکہ ان کی گفتگو کے کچھ ریکارڈ بھی مجھے سنائے گئے ہیں۔ مجھ پر اور میری پارٹی پر تنقید یا اس سے اختلافِ رائے رکھنا میڈیا کا حق ہے مگر الیکشن کے ٹائم میں پاکستان کے عوام کا پیسہ استعمال کرکے اگر زرداری صاحب یا ہمارا کوئی اور مخالف میڈیا کے کسی گروپ یا فرد کو استعمال کرے گا، پھر قوم کے سامنے حقائق لانا بھی ہمارا فرض ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں