فیفا کا اہم اجلاس شروع ورلڈکپ 2022 کو موسم سرما میں منتقل کرنے پر غور

منصوبے سے یورپیئن لیگز ناخوش اور اس سے نصف سیزن میں بدامنی کا خطرہ ہے


Sports Desk/AFP October 04, 2013
عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کا اہم اجلاس جمعرات کو شروع ہو گیا،فوٹو: فائل

عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کا اہم اجلاس جمعرات کو شروع ہو گیا، اس میں ورلڈکپ 2022 کے میزبان قطر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعووں اور موسم سرما میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بات چیت کی جائیگی۔

ایگزیکٹیو کمیٹی پہلے ہی خلیجی گرمی کی شدت سے بچنے کیلیے ورلڈ کپ کی روایتی جون اور جولائی مدت کو منتقل کرنے کے مسئلے کو سلجھانے کیلیے شیڈول ہے، اس منصوبے سے یورپیئن لیگز ناخوش اور اس سے نصف سیزن میں بدامنی کا خطرہ ہے۔ قطر کے بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹس پر تارکین وطن مزدوروں سے غلاموں جیسے سلوک کے نئے الزامات پر فیفا ہیڈکوارٹر پر بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے دوروزہ اجلاس سے قبل دباؤ میں اضافہ ہوگیا، ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیاکہ وہ قطر کی صورتحال پر آئندہ ماہ ایک مکمل رپورٹ شائع کریگی۔ قطر اور فیفا کو گذشتہ ہفتے برطانوی اخبار گارڈین کی جانب سے ورلڈ کپ پروجیکٹس پر نیپالی ورکرز کے بارے میں رپورٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں