آئندہ برس آئی پی ایل سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کو سامنے کھڑا کردے گی

ٹیم کی انگلینڈ روانگی10مئی کو طے ہے،گوکہ بھارتی لیگ کی تاریخیں ابھی فائنل نہیں ہوئیں

آئی لینڈرز کو ایک ٹی ٹوئنٹی اور4 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں.فوٹو: فائل

آئندہ برس آئی پی ایل ایک بار پھر سری لنکن کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کر دے گی۔


ٹیم کی انگلینڈ روانگی10مئی کو طے ہے،گوکہ بھارتی لیگ کی تاریخیں ابھی فائنل نہیں ہوئیں مگر امکان یہی ہے کہ وہ مئی کے اختتام تک جاری رہے گی،آئی لینڈرز کو ایک ٹی ٹوئنٹی اور4 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، اس حوالے سے ایک کرکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ معاہدے کے تحت ہم ملک کی نمائندگی کے پابند ہیں، مگر دیکھنا یہ ہو گا کہ بورڈ کس طرح بھارت کو ناراض کرنے کی جرات کرتا ہے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کی وجہ سے 2011 میں سری لنکا کے اسٹار کرکٹرز تاخیر سے انگلینڈ پہنچے اور وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے،2009میں بھارتی لیگ سے تصادم کی وجہ سے سری لنکن بورڈ کو دورئہ انگلینڈ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story