میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلیے6اکتوبر کو انٹری ٹیسٹ ہوگا

انٹری ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگا،ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس میں داخلے کیلیے10ہزارامیدوارشرکت کریں گے


Staff Reporter October 04, 2013
سندھ بھر میں مجموعی طور پر 1700 نشستوں پر داخلے دیے جائیں گے،یکم نومبر سے نئے تعلیمی سیشن شروع ہوگا فوٹو: فائل

کراچی سمیت صوبے کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس سال 2013,14 میں داخلوں کیلیے 6 اکتوبر اتوار کو بیک وقت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاجائے گا ۔

انٹری ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا جو نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے تحت ہوگا ، لیاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے27 ا کتوبرکو انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا،کراچی میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے10ہزارامیدوارشرکت کریں گے،انٹری ٹیسٹ کے لیے کراچی سمیت اندرون سندھ میں 5 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی میں داخلوں کیلیے 28 ا کتوبر جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 29 ا کتوبر کو امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔



ڈاؤ یونیورسٹی میں سیلف فنانس کی 55 نشستوں ر داخلوں کیلیے 30اور جناح سندھ میڈ یکل یونیورسٹی میں سیلف فنانس کی55 پر داخلوں کے انٹرویوز31 اکتوبر کوکیے جائیں گے، یکم نومبر سے نئے تعلیمی سال کا آغازکردیا جائے گا ، جن کالجوں میں امیدوارداخلے لیں گے ان میں کراچی میں ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز 350نشستیں، ڈاکٹر عشرت العباد اورل سائنسز بی ڈی ایس میں 100نشستیں مختص ہیں ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی350 لیاری میڈیکل کالج کراچی میں 100نشستوں پر داخلے دیے جائیں گے۔

اندرون سندھ کے میڈیکل کالجوں میں لیاقت یونیورسٹی جامشورو، پیپلزیونیورسٹی فاروویمن ، شہیدبے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ اور غلام محمد مہر میڈیکل کالج شامل ہیں، لیاقت یونیورسٹی جامشورومیں 350نشستوں، پیپلزیونیورسٹی برائے خواتین میں200اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں 350 نشستوں پر داخلے دیے جائیں گے، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ماتحت چلنے والے ڈاؤ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 228 جنرل میرٹ ، 55سیلف فنانس، 22 اندرون سندھ کے طلبہ وطالبات کی لیے، 12اوورسیز پاکستانی سیلف فنانس، ایک سیٹ معذور طلبا کے لیے، 16 فارن نیشنل سیلف فنانس اور 16سیٹیں پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنٹ پروگرام کیلیے مختص کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں