قبائلی علاقوں میں مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی نہیں کررہے پاکستان

امریکا سے کہہ دیاکہ پاکستان خودفیصلہ کرے گا یہ آپریشن کب اورکیسے کیاجائے،پاکستانی حکام


Online August 31, 2012
امریکا سے کہہ دیاکہ پاکستان خودفیصلہ کرے گا یہ آپریشن کب اورکیسے کیاجائے،پاکستانی حکام

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکی افواج قبائلی علاقوں میں مشترکہ فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی نہیںکررہی ہیں واشنگٹن میں امریکی صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگوکرتے ہوئے حکام کاکہنا تھا کہ اسلام آبادکی جانب سے اپنی سرزمین پرغیرملکی فوجیوں کوآنے کی اجازت نہیں ہے۔

دونوں ملکوں نے قبائیلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مختلف آپشنزپربات چیت کی ہے اورپاکستان نے امریکاکو یقین دہا نی کرائی ہے کہ دہشت گرد ریاست کے دشمن ہیں اوروہ پہلے ہی ان کے خلاف جنگ کر رہا ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چاہتا ہے اورخاص طوران کے خلاف کارروائی چاہتا ہے جو وزیرستان میں چھپے ہوئے ہیں تاہم امریکا سے کہہ دیا گیا ہے کہ پاکستان خود فیصلہ کرے گایہ آپریشن کب اور کیسے کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں