ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے

لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی

پیرس فیشن ویک 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا، فوٹو انسٹاگرام

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکار بھی کسی سے کم نہیں۔ کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور اسٹائل کی بے حد تعریف کی گئی تھی۔



تاہم رواں سال وہ کانز میں شرکت نہ کرسکیں جس کے باعث ان کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔ لیکن ماہرہ نے اپنے چاہنے والوں کی مایوسی دورکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کانز میں تو نہیں لیکن پیرس فیشن ویک میں شرکت کریں گی۔




ماہر خان پیرس فیشن ویک میں حصہ لینے کے لیے گزشتہ روز ہی خوشبوؤں کے شہر پیرس پہنچی ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔



واضح رہے کہ پیرس فیشن ویک 23 ستمبرسے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔
Load Next Story