کراچیپولیس ورینجرزکاٹارگٹڈآپریشن 300ملزمان گرفتار

24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف111 چھاپے اور5 پولیس مقابلے ہوئے جس کے دوران 158 ملزمان کو گرفتار کیا گیا


Staff Reporter October 04, 2013
لیاری سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے، بھاری اسلحہ اور منشیات بھی قبضے میں لے لی گئی. فوٹو: فائل

کراچی میں پولیس اوررینجرز میں مختلف علاقوں میں چھاپوں اورٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 300 ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اوردیگر سامان برآمدکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں74جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکرکے2کلاکوف،2سیون ایم ایم رائفل5 ٹیسن بم ،3رائفل گن گرینیڈ،بال کریکر،بم بنانے کے سامان ،16پستول،5 موبائل فون،نقدرقم2موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ3مغویوں کوبھی بازیاب کرالیاگیا،نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ایک ٹارگٹ کلرزکوبھی گرفتارکیا گیا۔ ایسٹ زون پولیس نے32جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے7پستول،2کلاکوف،ایک ایل ایم جی ، ایک مسروقہ سوزوکی گاڑی،4موٹر سائیکلیں برآمدکر لیں،ڈی آئی جی ایسٹ زون منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک بھتہ خور ،5مشکوک ،10مفرورملزمان شامل ہیں۔

جبکہ ایک جرائم پیشہ ملزم پولیس مقابلے میں بھی ماراگیا،سر جانی پولیس نے کنیزفاطمہ فلیٹ کے قریب پولیس مقابلے میں3ملزمان حارث، توصیف اور انیس کوگرفتار کر کے 2مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف111 چھاپے اور5 پولیس مقابلے ہوئے جس کے دوران 158 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔



گرفتار ملزمان میں81 مفرور اور اشتہاری ملزمان شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے34 ہتھیار برآمد ہو ئے ہیں جس میں 3کلاشنکوف ، 2 دستی بم اور منشیات شامل ہے۔رینجرز نے بزرٹہ لین ،افشانی گلی ، گارڈن ، نیپا چورنگی ، بورڈ آفس ، نارتھ ناظم آباد ، ڈسکوبیکری ، علی بستی، ایف سی ایریا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر6/E ، بنارس چوک ، نشتر بستی ، گڈاپ ، ماڈل کالونی ایکسچینج ، لاسی گوٹھ ، ڈالمیا اورگھگھر پھاٹک میں ٹارگٹڈآپریشن جبکہ حسن اسکوائر،عثمان آباد ، سپر ہائی وے ، سن سینٹ بلیوارڈ ڈیفنس سے اسنیپ چیکنگ کے دوران29 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے لیا ،ترجمان کے مطابق حراست میں لیے جانے والے جرائم پیشہ عناصر میں لیاری گینگ وار اور مختلف سیاسی جماعت کے گروپ سے تعلق رکھنے ملزمان شامل ہیں۔

جو سنگیں جرائم میں مطلوب تھے ۔رینجرز ذرائع کے مطابق اولڈ حاجی کیمپ کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم پیپلز امن کمیٹی کے ٹارگٹ کلراور بھتہ خور عارف اﷲ خان کو حراست میں لے جانے کی اطلاع ہے۔علاوہ ازیں رینجرز سندھ نے قائد آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں