ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کا حکم

لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی این اے 265 سے کامیابی کو چیلنج کیا تھا

لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی این اے 265 سے کامیابی کو چیلنج کیا تھا فوٹو:فائل

الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے حلقہ این اے 265 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن ٹربیونل میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے نادرا کی رپورٹ کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔


بی این پی کے لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی این اے 265 سے کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

لشکری رئیسانی نے موقف اختیار کیا کہ 265 میں ایک لاکھ 14 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے صرف 50 ہزار ووٹ درست قرار دیے گئے جبکہ دھاندلی کے ذریعے 64 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے۔

انتخابی عذرداری کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ایک سال سے زائد عرصہ تک جاری رہی۔ اس کیس میں نادرا نے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی تھی۔
Load Next Story