’’جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘‘
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سرفراز سے بارش سے متعلق سوال کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے بلاول بھٹو زرداری کے جملے کی نقل کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جب قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ بارش کی وجہ سے پچ اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجاتی ہے اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے، سرفراز احمد کے جواب نے وہاں موجود تمام صحافیوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
سرفراز احمد نے کہا پچ تو ہم نے ابھی دیکھی نہیں کہ کیسی بنی ہے البتہ جہاں تک آؤٹ فیلڈ کی بات ہے تو ۔۔۔ اس دوران انہوں نے تھوڑا سا وقفہ لیا اور پھر کہا 'جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے'۔ ان کے اس جواب پر پریس کانفرنس میں زبردست قہقہہ بلند ہوا۔
واضح رہے چند روز قبل کراچی میں بارش کے دوران سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ بلاول نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے'۔
content.jwplatform.com