عوام کوریلیف دینے کیلیے لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کیاجائے وزیراعظم

مشکلات کے باوجود 250 ارب سبسڈی دے رہے ہیں،گفتگو،جنرل وائیں کی ملاقات


Numainda Express August 31, 2012
اسلام آباد :وزیراعظم راجا پرویز سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف خالد شمیم ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے اور توانائی کے بحران کو ختم کرنے کیلیے وزارت پٹرولیم، پانی وبجلی اور خزانہ کے درمیان رابطوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مالی مشکلات کے باوجود بجلی کی مد میں سالانہ 250 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے وزارت پانی وبجلی کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کیلیے حکومت کی قائم کردہ سیکریٹریز کمیٹی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، کمیٹی پاور پلانٹس کو ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلیے سفارشات تیار کرے ، وزیراعظم نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوںکے ساتھ رعایت نہ برتنے اوروزارت پانی وبجلی بقایاجات کی وصولی کرنے کی ہدایت کی ۔سرمایہ کے فروغ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ سرمایہ کاری بورڈکو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں نے ملاقات کی،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی عوام کو مسلح افواج پرفخر ہے ، وزیراعظم سے یاماہا موٹرز جاپان کے وفد نے بھی ملاقات کی ، وزیراعظم نے یاماہا موٹرز جاپان کی جانب سے کراچی میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ فیکٹری لگانے میں دلچسپی کی تعریف کی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی اور چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال سے ملاقات کے دوران سی ڈی اے کے پلاٹس کی نیلامی موخر کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں