حکومت اپنی غلطیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے اسد عمر

آج جو حق حلال کی روٹی کماتا ہے وہ بجلی کا بل نہیں دے سکتا، طاہر مشہدی


Monitoring Desk October 04, 2013
بڑے بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ ہوگا، مصدق ملک، ’کل تک‘ میں گفتگو۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

وزارت پانی وبجلی کے مشیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو گردشی قرضہ 500 سے 600 ارب روپے بڑھ جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ اگر میرے بیٹے کی طرف بھی کوئی رقم نکلتی ہے تو اس سے لی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کیلاگت 12 روپے فی یونٹ کے قریب ہے اس پر اخراجات ٹیکس وغیرہ لگ کر اس کی قیمت 14.70روپے ہوجاتی ہے، اگلے 10 سے 15 روز میں بڑے بڑے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ حکومت اپنی تمام غلطیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔



حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے، اس میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی شرط رکھی ہوئی ہے، ایف بی آر نے 200 ڈیفالٹرز کی فہرست جاری کی تھی حکومت نے ان میںسے کسی کو نہیں پکڑا، حکومت اب تک 806 ارب کے نوٹ چھاپ چکی ہے جو پچھلی حکومت سے بھی زیادہ ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ آج جو بندہ حق حلال کی روٹی کماتا ہے وہ بجلی کا بل نہیں دے سکتا اور جو بجلی کا بل دے گا وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر کچھ خرچ نہیں کرسکتا، ہر بندہ بجلی کا بل دینے کیلیے کچھ نہ کچھ کرپشن کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |