ارشد پپو قتل میں 3 تھانوں کی پولیس ملوث تھی گرفتار ملزم

گینگ وار کے ملزمان کو لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن کی اطلاع خفیہ ذرائع سے مل جاتی ہے


Staff Reporter October 04, 2013
کلفٹن نیلم کالونی اورکیماڑی ٹاپومیں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار ہارون نے گینگ وار کے ملزمان کو رہائشی جگہ فراہم کی ہے ، فوٹو: ایکسپریس/فائل

چاکیواڑہ کے علاقے سے رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکیے جانے والے ارشد پپو قتل کیس کے نامزدملزم برطرف پولیس انسپکٹرجاویدبلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ ارشدپپوکے اغوامیں کلفٹن ٹاؤن کے 3 تھانوں کی پولیس بھی ملوث تھی۔

جاوید بلوچ نے ان 3 تھانوں کے پولیس افسران واہلکاروں کے ناموں کے بارے میں بھی بتادیاجو ارشد پپو ، یاسر عرفات اورشیرا پٹھان کو اغوا میں ملوث تھے،ملزم جاویدبلوچ نے انکشاف کیاکہ لیاری گینگ وارکے ملزمان نے ڈیفنس توحیدکمرشل فیزII ، کلفٹن نیلم کالونی، زمزمہ اسٹریٹ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں فلیٹ خریدے ہوئے ہیں،گینگ وار کے ملزمان کو لیاری میں ٹارگٹڈآپریشن کے اطلاع خفیہ ذرائع سے مل جاتی ہے جس پررات کی تاریکی میں وہ لیاری سے براستہ مائی کلاچی روڈنکل جاتے ہیں اورآپریشن ختم ہونے کے بعدوہاں واپس آجاتے ہیں۔



جاوید بلوچ نے انکشاف کیاکہ سٹی ریلوے کالونی کے عقب میں واقع گیٹ نمبر10کے پی ٹی گودام میں رکھے کنٹینر کے گودام میں لیاری گینگ وارکے ملزمان رات کے وقت داخل ہوتے ہیں اور کنٹینر سے سامان چوری کرنے کے بعدسٹی ریلوے کالونی میں ایک گھر میں رکھتے ہیں اورپوری رات وہاں رک کر اس سامان کے حفاظت کرتے ہیں اورپھر تھوڑا تھوڑا کر کے وہاں سے لے جاتے ہیں،بعض اوقات لیاری گینگ وار کے ملزمان مائی کلاچی روڈپرجانے کے لیے بھی سٹی ریلوے کالونی کے پی ٹی گیٹ نمبر10سے اپنی گاڑیوں داخل ہوتے ہیں اورمولوی تمیزالدین خان پرواقعے کے پی ٹی گودام سے نکل کرمائی کلاچی روڈپہنچ جاتے ہیں،ملزم نے انکشاف کیا کہ کلفٹن نیلم کالونی اورکیماڑی ٹاپومیں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار ہارون نے گینگ وار کے ملزمان کو رہائشی جگہ فراہم کی ہے جس کاوہ ان سے بھاری معاوضہ بھی وصول کرتاہے، جاویدبلوچ کے سنسنی خیز انکشافات سے2درجن سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی گرفتاری متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |