ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عطیہ بتول جیل روڈ سے اغوا

پولیس نے کوچ اور ساتھی کھلاڑی سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے2کو گرفتار کر لیا


Numainda Express October 04, 2013
کوٹ لکھپت کی رہائشی عطیہ بتول پریکٹس کیلیے جیل روڈ پر واقع کلب میں آئیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سول لائنز کے علاقے سے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عطیہ بتول کو اغوا کر لیا گیا۔

پولیس نے کوچ اور ساتھی کھلاڑی سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے2کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ لکھپت کی رہائشی عطیہ بتول پریکٹس کیلیے جیل روڈ پر واقع کلب میں آئیں جہاں سے انھیں ساتھی کھلاڑی مناہل، کوچ آصف قریشی سمیت 3 افراد نے اغوا کر لیا۔ مقدمہ689/13 عطیہ بتول کے والد ظفر اقبال کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد کھلاڑی مناہل سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں