ایف آئی اے لاہور نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

موبائل فون اور لیب ٹاپ سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے


Numainda Express September 27, 2019
موبائل فون اور لیب ٹاپ سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کر کے واٹس ایپ اور فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والےشخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو کچھ لڑکیوں کے والدین کی طرف سے درخواست موصول ہوئی تھیں کہ عبدالحمید نامی شخص ان کی فیملی کو واٹس ایپ اور فیس بک پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے بلیک میل کر رہا ہے جس پرعبدالحمید کو ایف آئی اے نے راولپنڈی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے تین موبائل لیپ ٹاپ اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمدہوئی ہیں اور اس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاڑروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔