لانس کلوزنر افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کا پہلا امتحان ہوگا


ویب ڈیسک September 27, 2019
رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کا پہلا امتحان ہوگا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

اپنے دور کے جارح مزاج بیٹسمین لانس کلوزنر کو اٹیکنگ کرکٹ کے اسلوب پر افغان ٹیم کو تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ رواں سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کا پہلا امتحان ہوگا۔

فل سیمنس کی بطور ہیڈکوچ مدت پوری ہونے پر افغان کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈکوچ کی اسامی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس میں 50 کے قریب خواہشمندوں نے اپنی قسمت آزامائی کی تاہم قرعہ فال لانس کلوزنر کے نام نکلا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای اولطف اللہ استنکزئی نے لانس کلوزنر کی ہیڈکوچ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولر اور بیٹسمین کا وسیع تجربہ رکھنے والے کلوزنر ہماری ٹیم کے لیے دونوں شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔