بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ 2 پائلٹس ہلاک
رواں برس 5 طیارے اور 4 ہیلی کاپٹرز مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہونے سے بھارتی پائلٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران بھوٹان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بھوٹان آرمی اور ایک بھارتی فوج سے تعلق رکھنے والا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج کے ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش سے تربیتی پرواز بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد یونپھولا کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جسے یونپھولا کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹس کی مسخ شدہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھوٹان کے پائلٹ کو تربیت دینے کے لیے بھارتی پائلٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارت کے 5 طیارے اور 4 ہیلی کاپٹرز مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے ہیں جس کے باعث بھارتی پائلٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔