پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل

بارشوں کی وجہ سے اتوار کا میچ اب پیر کو کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک September 27, 2019
بارشوں کی وجہ سے اتوار کا میچ اب پیر کو کھیلا جائے گا، فوٹو: ایکسپریس

بارش کے باعث پہلا ون ڈے منسوخ ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے باہمی مشاورت کے بعد مزید بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے کی تاریخ تبدیل کردی، دوسرا ون ڈے اب اتور کی بجائے 30 ستمبر بروز پیر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید بارشوں کے امکان اور گراونڈ کی صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ کے میچ کی ٹکٹ آئندہ میچز کے لیے کار آمد ہوں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، میچ کا ٹاس ڈھائی بجے ہونا تھا جو شہر میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں گراؤنڈ میں پانی بہت زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے پہلا ایک روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔