افریقا میں سونے کی غیر قانونی کان منہدم 30 افراد ہلاک

سونے کی غیر قانونی کان میں 40 سے زائد کان کن موجود تھے

سونے کی غیر قانونی کان میں 40 سے زائد کان کن موجود تھے (فوٹو : فائل)

افریقی ملک چاڈ میں موجود ایک غیر قانونی سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 30 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ میں لیبیا کی سرحد کے قریبی علاقے تیبیستی میں واقع سونے کی ایک غیرقانونی کان کھدائی کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔


وزیر دفاع محمد سیلا نے میڈیا کو بتایا کہ سونے کی کان غیر قانونی تھی اور خفیہ طور پر قائم کی گئی تھی جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا، امدادی کام جاری ہے، تنگ راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان اور دوسرے افریقی ممالک میں معاشی اور سیاسی بحرانی حالات کے باعث چاڈ اور کئی دیگر ممالک میں سونے کی غیر قانونی تلاش میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد اپنی جانوں سے جاتے ہیں، چند روز قبل کانگو میں ایک غیرقانونی کان منہدم ہونے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story