یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی


ویب ڈیسک September 27, 2019
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ فوٹو:فائل

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکتوبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں