پشاور پشتخرہ میں دھماکا ایک پولیس اہلکار زخمی
دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکوڈ
پشتخرہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پولیس کی گاڑی گزرتے ہی سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تاہم دھماکا میں دیگر اہلکار محفوظ رہے، دھماکے سے پولیس موبائل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔