سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگن کے رہنما رانا افضل انتقال کرگئے

رانا افضل کو دل کی تکلیف ہوئی تھی اور انہیں حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا


ویب ڈیسک September 27, 2019
رانا کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا، اسپتال ذرائع۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیربرائے خزانہ رانا محمد افضل انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیررانا محمد افضل فیصل آباد میں انتقال کرگئے، انہیں دل کی تکلیف ہوئی تھی اور وہ فیصل آباد کے ایف آئی سی اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق رانا محمد افضل کو چند روز قبل دل کی تکلیف ہوئی تھی اور انہیں فیصل آباد انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( ایف آئی سی ) لایا گیا جہاں انہیں حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔