مردان خواجہ گنج میں پولیس وین پر فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاشی کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاشی کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

خواجہ گنج میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس وین خواجہ گنج بازار سے گزر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ انسپکٹر نیازعلی محفوظ رہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاشی کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story